۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کے ہاتھوں الفجر انسٹیوٹ ماڑی انڈس میں اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے ماڑی انڈس میانوالی میں الفجر انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور انسٹی ٹیوٹ میں اکیڈمک بلاک کی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ماڑی انڈس میانوالی میں الفجر انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور انسٹی ٹیوٹ میں اکیڈمک بلاک کی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔

اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور بزرگ عالم دین اور اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے سابق رکن علامہ سید افتخار حسین نقوی نے رکھا۔

مختلف سماجی و تنظیمی شخصیات اور علمائے کرام نے اکیڈمک بلاک کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اس امید کا اظہار کیا کہ الفجر انسٹی ٹیوٹٹ تعلیم وتہذیب کے کارواں کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

ماڑی انڈس کے دورے کے موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ علامہ فیاض حسین مطہری، جناب رفعت زیدی اور دیگر بھی شخصیات موجود تھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .